تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بحرین میں قرنطینہ کی خلاف وزری کورونا مریضوں کو مہنگی پڑ گئی

ماناما: بحرین میں کورونا مریضوں کو قرنطینہ کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی، 7 مریضوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دانستہ طور پر ہدایات کو نظر انداز اور پابندیوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر 7 کورونا مریضوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا۔

قرنطینہ خلاف ورزی کی شکایات پر پبلک پراسیکیوٹر نے مذکورہ افراد سے پوچھ گچھ کی اور انہیں عدالت میں پیش ہونے سے قبل قرنطینہ کی لازمی شرط پر مکمل عملدر آمد کی ہدایت کر دی۔

اطلاعات کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان افراد نے قرنطینہ کی لازمی پابندی کو نظرانداز کرتے ہوئے ہدایات کے برخلاف قرنطینہ سینٹر چھوڑ دیا تھا اور اپنے گھر منتقل ہوگئے تھے۔

ان میں سے کچھ دائمی امراض میں مبتلا تھے جب کہ 2 افراد 60 سے زائد عمر کے تھے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کے ساتھ ساتھ آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

چیف پبلک پراسیکیوٹر نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ طبی عملے کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -