تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سوئیڈن کے تاریخی گرجا گھر سے شاہی تاج چور لے اڑے

اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے تاریخی گرجا گھر میں موجود سترہویں صدی کے بادشاہ کے شاہی تاج اور ایک شاہی گلوب چور لے کر فرار ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئیڈش پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ چوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ چوری کیا گیا تاج اور شاہی گلوب انٹرپول کی مدد سے واپس لائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شاہی گلوب اور تاج تاریخی گرجا گھر اسٹرنگش کیتھڈرل سے کنگ کارل چہارم اور ان کی ملکہ کرسٹینا کے ہیں۔

تاج اور گلوب سونے کے ہیں جن میں قیمتی ہیرے جواہرات جڑے ہیں، پولیس کو اندازہ نہیں کہ مسروقہ سامان کی مالیت کتنی ہے، ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ اس نے چور کو موٹر بوٹ میں فرار ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

سوئیڈش پولیس کے مطابق یہ نوادرات قومی خزانے کا درجہ رکھتے ہیں لہٰذا ان کو فروخت کرنا آسان نہیں ہوگا جبکہ چوروں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق کئی افراد نے چوروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا ہے جبکہ اس سلسلے میں عینی شاہدین سے مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -