تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کراچی: اداکارہ نمرہ خان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا، اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، سب لوگ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ اسٹوریز اور وائس نوٹس کے ذریعے مداحوں کو اپنی شدید علالت کا بتاتے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

نمرہ خان نے ہاتھ پر ڈرپ لگی اور ماسک پہنے اسپتال میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ شدید تکلیف میں ہیں۔‘

ایک اور اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ ’کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا ہے کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں، براہ کرم میرے لیے دعا کریں۔‘

انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ ان کے معدے میں شدید درد ہے، انفیکشن اور پتھری کے باعث ہونے والی تکلیف کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔

نمرہ خان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت انہیں دعاؤں، سپورٹ اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔

مداح نمرہ خان کی تصاویراور ویڈیوز دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ 26 جون 1991 کو پیدا ہونے والی نمرہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -