جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

بھارت میں بے رحم ماں اسپتال میں بچہ چھوڑ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بے رحم ماں نوازئیدہ بچے کو اسپتال میں اجنبی کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں پیش آیا جہاں ایکسرے کے لیے آئی خاتون بچے کو کسی اجنبی کو دے کر غائب ہوگئی۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ ایک خاتون ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کے باہر اسے اپنا بچہ یہ کہہ کر چلی گئی کہ وہ ایکسرے نکلوا کر واپس آرہی ہے لیکن گھنٹوں گزرنے کے باوجود خاتون کا کچھ اتا پتہ نہیں چلا۔

- Advertisement -

three month old baby

اس شخص کے بقول کافی دیر گزرنے کے بعد جب خاتون واپس نہ آئی تو اس نے سیکورٹی گارڈز سے رابطہ کر کے سارا ماجارا بیان کیا۔

گارڈز نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور معاملے سے آگاہ کیا، پولیس نے بچے کو طبی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کر وا دیا اور خاتون کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی مدد سے خاتون کا خاکہ تیار کیا جارہا ہے اور بیانات کی روشنی میں دستیاب وسائل کے ساتھ خاتون کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں