ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

بھارت میں بوائے فرینڈ کے ہاتھوں لڑکی کے خوفناک قتل کا ایک اور واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بوائے فرینڈ کے ہاتھوں لڑکی کے خوفناک قتل کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ میں ایک لڑکے نے شک کے بنا پر اپنی دوست کو پہلے گولی مار کر قتل کیا اور پھر اس کی لاش جلا گر اسے جنگل میں دفنا دیا۔

اڑیسہ کی مقامی پولیس کے مطابق سچن اگروال نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں پہلے اپنی دوست کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر اسے دور ایک جنگل میں لیجا کر پیٹرول چھڑک کر اس کی لاش کو آگ لگادی، لاش چھپانے کے لیے میں نے اسے دفنا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سچن اگروال لڑکی کے گھر والوں کے ساتھ مل کر انہیں دھوکا دیتا رہا اور مختلف کہانیاں گڑھتا رہا تاہم مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کی تو سچن اگروال نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں بوائر فرینڈ نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے، ملزم نے لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں