تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بھارت میں پولیس نے خاتون کو تھپڑ مارا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

بھارتی پنجاب کسانوں کے احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار نے خاتون کو تھپڑ رسید کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے گورداس پور ضلع کے ہری گوبند پور گاؤں میں زمین کے حصول کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے خاتون کسان کو تھپڑ جڑ دیا۔ خاتون نے فوری ردعمل کے طور پر اس اہلکار پر ہاتھ اٹھایا تاہم اس موقع پر دیگر اہلکار درمیان میں آگئے۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد گویا طوفان آگیا بالخصوص اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عام آدمی پارٹی پر کڑی تنقید شروع کر دی گئی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے ٹویٹ کیا کہ ان کی پارٹی خواتین اور بزرگ کسانوں پر پولیس فورس کے استعمال کی مذمت کرتی ہے۔

کانگریس نے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہوں نے ریاست کے لوگوں سے اسی ‘تبدیلی’ کا وعدہ کیا تھا۔ پارٹی نے متعلقہ پولیس افسر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

شرومنی اکالی دل نے بھی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت پر تنقید کی اور متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -