تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کچرا دو کتابیں لو! علم دوست لائبریرین کی مثالی کاوش

جکارتا: انڈونیشیا میں ریڈن رورو نامی علم دوست خاتون بچوں کو کتابوں سے محبت اور مطالعے کی طرف راغب کرنے کیلئے کچرے کے بدلے کتابیں بانٹ رہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین جزیرے جاوا میں لائبریرین ریڈن کی کتابوں سے مثالی دوستی ہے اور وہ بچوں میں بھی اس عادت کو بیدار کرنے کی کوش کررہی ہیں۔

بچے کچرا دے کر کتاب حاصل کرسکتے ہیں، صرف پلاسٹک کی چیزیں کچرے کی گاڑی میں ڈالیں اور نئی کتاب اٹھالیں۔

Raden Roro Hendarti, founder of the Limbah Pustaka (trash library) arranges books on her three-wheeler vehicle. Photo: Reuters

Residents of Muntang village carry waste to exchange for books at Raden’s eco-library. Photo: Reuters

خاتون اپنی موبائل کچرا لائبریری سے تین سال میں کئی بچوں کو علم دوست بناچکی ہیں اور انہوں نے اپنا یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ بچوں میں بھی مطالعے کا شغف پیدا ہوجائے۔

اس اقدام سے ناصرف بچے کتابوں سے روشناس ہورہے ہیں بلکہ ماحول بھی کچروں سے پاک ہورہا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہر ہفتے تقریباً 100 کلو کچرا جمع کر لیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے اس کام کو مزید وسعت دینے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -