The news is by your side.

Advertisement

پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے7364موبائل فونز برآمد، لاہور سرفہرست

لاہور : پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے7364موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق قیدیوں سے موبائل فونز کی2271 سمیں،1627چارجرز برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں سے آپریشن کے دوران قیدیوں کے قبضے سے7364موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں سے موبائل فونز، سمیں،چارجرز کی برآمدگی میں لاہور ریجن پہلے نمبر پر ہے۔

صرف لاہور ریجن کی جیلوں سے3262موبائل فونز برآمد ہوئے، راولپنڈی ریجن سے1488،فیصل آباد کی جیلوں سے1212موبائل فونز ملے۔

اس کے علاوہ سرگودھا ریجن میں573، ملتان کی جیلوں میں279قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کی جیلوں سے304، ساہیوال ریجن سے246موبائل فونز ملے۔

اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں سےممنوعہ اشیاء ملنے پر انتظامیہ کیخلاف کارروائی معمول کا حصہ ہے، ذرائع کے مطابق ممنوعہ اشیاء برآمد ہوتی رہتی ہیں، کسی افسر کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔

کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن، قیدیوں کے قبضے سے سینکڑوں موبائل فون برآمد

یاد رہے کہ گزشتہ سال کراچی سینٹرل جیل میں رینجرز، پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا تھا، اس دوران قیدیوں کے قبضے سے موبائل فون، ٹی وی، سی ڈیز سمیت نقدی رقم اور اہم چیزیں برآمد کی گئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے مختلف بیرکس میں تلاشی کے دوران قیدیوں کے قبضے سے 300 سے زائد موبائل فونز برآمد کیے۔

سرچ آپریشن کےدوران قیدیوں کے قبضے سے لاکھوں روپے جبکہ ایک قیدی کے پاس سے 7 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے، مختلف بیرکس میں ہونے والے آپریشن میں ٹی وی، ایل سی ڈیز بھی برآمد کی گئیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں