تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

تیس سیکنڈز میں 10 سالہ بچے نے بینک سے 10 لاکھ روپے چرالیے

نئی دہلی: بھارت میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، صرف تیس سیکنڈز میں 10 سالہ بچے نے بینک سے 10 لاکھ روپے چرالیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع نیمچ میں ایک 10 سالہ بچے نے صرف 30 سیکنڈز میں بینک سے 10 لاکھ روپے چوری کرکے پولیس کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں 11 بجے کے قریب بینک برانچ میں 10 سالہ بچہ داخل ہوا اور سیدھا کیشیئر کے کاؤنٹر میں چلا گیا، اس کاؤنٹر کے سامنے لوگوں کی قطار لگی ہوئی تھی لیکن بچے کا قد اتنا چھوٹا تھا کہ وہ ڈیسک کے قریب چھپا رہا اور کسی کو بھی علم نہ ہوا کہ واردات ہورہی ہے۔

بینک کا عملہ بھی بچے کی واردات سے لاعلم رہا، سی سی ٹی وی کیمرے میں بچے کی تمام حرکات محفوظ ہوگئیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے پاس ایک بیگ موجود ہے اور وہ جلدی جلدی نوٹوں کی کئی گڈیاں اس بیگ میں ڈال کر واپس باہر نکل جاتا ہے اور چوری کرنے میں اسے صرف 30 سیکنڈز لگتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کرنے کے بعد جب بچہ بینک کے مرکزی دروازے سے باہر نکلنے لگا تو الارم بجا اور سیکیورٹی گارڈ نے اسے پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ ایک 20 سالہ نوجوان بھی بینک کے اندر موجود تھا جو اسے ہدایات دیتا رہا اور بچہ اس پر عمل کرتا رہا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -