کراچی: شہر قائد کی سڑکوں پر عوام کو لوٹنے والے چوروں نے اب مساجد کا رخ کر لیا، کارروائی سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں 7 فروری کی صبح عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب ایک شخص دیوار کود کر مسجد میں داخل ہوا.
ویڈیو کے مطابق چور مسجد میں داخل ہو کر سیدھا اس جگہ گیا، جہاں چندے کا ڈبہ رکھا تھا، چور نے نہ صرف ڈبے کا صفایا کر دیا، بلکہ مسجد میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک مصنوعات بھی لے اڑے.
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح نہیں، البتہ یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اطراف کے علاقے سے آیا اور اسے مسجد کے محل وقوع کا علم تھا.
مزید پڑھیں: ایم پی اے خرم شیرزمان کے اہلخانہ اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گئے
مزید پڑھیں: منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں نصب کیمروں کا جائزہ لے کر ملزم تک پہنچنے کی کوشش کریں گے.
یاد رہے کہ 24 جنوری 2019 کو پولیس نے شہر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔