پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

خانیوال میں ایس ایچ او نے پیسے لیکر ساتھی اہلکار پر مقدمہ درج کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال : ایس ایچ او نے لاکھوں روپیوں کے عوض اپنے ہی ساتھی اہلکار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیسوں کے بدلے ساتھی اہلکار پر مقدمہ درج کرانے کا واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا، جہاں عون عباس نامی ایس ایچ او تھانہ سٹی نے لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے ساتھی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

متاثرہ اہلکار نے دہائیاں دیتے ہوئے بتایا کہ عون عباس نے مقدمے میں پھنسا کر پانچ لاکھ روپے بٹور لیے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہلکار ساجد حسین کی درخواست پر ڈی پی او خانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

ساجد حسین پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے والا ایس ایچ او عون عباس کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او خانیوال علی وسیم کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں