منگل, جون 16, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا میں پناہ گاہیں بحال، ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نے شہریوں کیلئے صحت کارڈ کی سہولت بحال کر دی۔

علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان سے خیبرپختونخوا کے خاندان صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکیں گے۔

صوبائی حکومت نے11اضلاع میں پناہ گاہوں کیلئے 2 کروڑ سے زائد کے فنڈز بھی منظور کر لیے ہیں۔ پناہ گاہیں پشاور ، چارسدہ ، سوات، مردان، ایبٹ آباد ،مردان ، جنوبی وزیرستان،صوابی، کوہاٹ ،بنوں، ڈی آئی خان اورلنڈی کوتل میں قائم ہوں گی۔

پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری کا فوڈ پیکیج دیا جائے گا۔ محکمہ سماجی بہبود نے پناہ گاہوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں