جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

لاہور میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، رشتہ دینے سے انکار پر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں رشتے سے انکار پر لڑکی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا جس پر طیش میں آکر ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم کاشف مقتولہ ثوبیہ کادور کا رشتہ دار ہے، ثوبیہ کی گزشتہ روز تاریخ طےہوئی تھی اور 5 مارچ کوشادی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف واردات کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

+ posts

احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں