تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لاہور میں ماں نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

لاہور میں مبینہ طور پر ماں نے جوان بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ستوکلتہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں ملی ہیں ‏جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔ ماں نے فائرنگ کر کے بیٹی ‏کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

دونوں کی لاشیں صوفے پر پڑی تھیں اور پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے گھر سے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ‏اسپتال منتقل کیا۔ مرنے والوں میں 46سالہ شازیہ اور 16 سالہ ماہم شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نےجائےوقوعہ سےشواہد جمع کرلئے ہیں اور فرانزک ٹیمیں بھی جائےوقوعہ ‏پر موجود ہیں۔ سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی پی آپریشنز سے رپورٹ ‏طلب کر لی ہے۔

Comments

- Advertisement -