منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

لاہور میں‌ طبی عملے کی مبینہ غفلت سے مریضہ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے سروسز اسپتال میں طبی عملے کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ انتقال کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیکل اسٹاف کی مبینہ غفلت کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔

لاہور کے سروسز اسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ انتقال کرگئی، جس کی تحقیقات کے لیے سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جاوید قاضی نے کمیٹی تشکیل دے دی۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ سمز کے پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم 4 رکنی کمیٹی کے کنوینر ہیں۔

کمیٹی غفلت ثابت ہونے پر ذمے داران کا تعین کرے گی اور 48 گھنٹوں میں تحقیقات رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں