جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

لاہور میں شہری سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے ایک کروڑ 90 لاکھ رپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں نہ تھم سکیں، نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان شہری سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہری مطیع اللہ خان رقم لے کر ہال روڈ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ماسک پہن رکھا تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فرنیچر شو روم میں ڈکیتی کی واردات میں ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی لاہور کے علاقے کاہنہ میں فرنیچر شو روم میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو شو روم سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

اس سے قبل کوٹ لکھپت میں ڈکیتی مزاحمت پر گارڈ کو قتل کر کے 8 لاکھ لوٹ لیے گئے تھے، پولیس حکام کے مطابق کوٹ لکھپت میں رحمت کالونی میں ڈاکو ملٹی نیشنل کمپنی سے 8 لاکھ لے اڑے، دوران ڈکیتی سیکورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے قتل کر دیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب پولیس کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ مجرموں کا تعاقب کیا جائے تاکہ صوبے سے جرائم کا گراف نیچے آئے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں