تازہ ترین

مریدکے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئےمریدکے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

صوبہ پنجاب میں عارف والا کے نواحی گاؤں میں آندھی سے زیر تعمیر مسجد کی دیوار ساتھ والے گھر پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے، بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب مون سون بارشوں کے نتیجے میں آج اور کل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ گھر کے دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، چھت گرنے کی آواز سے اہل محلہ بھی گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

Comments