بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

نوابشاہ میں گھڑسوار فقیر کی دھوم، بھیک مانگنے واپڈا آفس پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نوابشاہ : سندھ میں فقیر گھوڑے پر سوار ہوکر خیرات مانگنے حیسکو واپڈا ایکسئن پہنچ گیا، ملازمین نے ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں گداگروں نے بھیک مانگنے کو باقاعدہ کاروبار بنارکھا ہے اور ایشیائی ممالک میں بھیک مانگنے والے گداگر نے عجیب و غریب حلیے بناتے ہیں جبکہ کچھ تو خود کو معذور و اپاہج بھی ظاہر کرتے ہیں لیکن سندھ کے شہر نوابشاہ میں فقیر نے بھیک مانگنے کےلیے انوکھا انداز اختیار کرلیا۔

فقیر گھوڑے پر سوار ہوکر خیرات مانگے حیسکو واپڈا ایکسئن آفس پہنچ گیا اور جب دفتر کے گیٹ پر گھڑ سوار شخص کو دیکھا تو حیسکو واپڈا عملے میں کھلبلی مچ گئی۔

حیسکو آف میں موجود گھڑ سوار فقیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

اے وائی نیوز نے واقعہ رونما ہونے پر حیسکو ملازمین سے حقیقت جاننے کےلیے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ گھڑ سوار بھیک مانگنے آیا تھا، ہم نے گھڑ سوار سے کہا کہ گھوڑا باہر کھڑا کرکے آئے لیکن وہ بات نہ مانا جس پر عملے نے گھڑ سوار کو ڈنڈے سےمار کر ایکسئن آفس سے باہر نکال دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں