The news is by your side.

Advertisement

اوکاڑہ میں‌ آندھی و طوفانی بارش نے 11 افراد کی جان لے لی

اوکاڑہ میں آندھی اور طوفانی بارش نے مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرا دیں، مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے 24 میں 11 افراد دم توڑ گئے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں آج تیز آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ہے، بارش اور آندھی کی وجہ سے چھتیں دیواریں گرنے کے باعث 8 مختلف حادثات و واقعات رونما ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات میں عورتوں، بچوں سمیت 24 افراد متاثر ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو کرنے کےلیے 10 گاڑیاں اور 50 سے زائد اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات میں 11 متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 13 متاثرین کو طبی امداد فراہم کرکے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع مطابق حادثات تین تحصیل اوکاڑہ، تین تحصیل دیپالپور اور دو تحصیل رینالہ خورد میں پیش آئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں