جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

ترکی میں ایک ہفتے کے دوران لاکھوں افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی میں ملک گیر کورونا سے بچاو کے لیے ویکسینیشن پروگرام کے تحت ایک ہفتے میں 10 لاکھ افراد کو پہلی خوراک دے دی گئی۔

14جنوری سے شروع ہونے والی ملک گیر ویکسینشین مہم کے دوران وسیع پیمانے پر ویکسینز لگانے کا عمل جاری ہے۔

پہلے مرحلے میں طبی کارکنوں اور شعبہ صحت کے ملازمین کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور اب 28 سال بعد دوسری خوراک لگائی جائے گی۔

طبی کارکنوں کے بعد کل سے معمر افراد، معذوروں اور اولڈ ہاوسز میں مقیم میں افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دارالحکومت انقرہ کے سٹی اسپتال میں صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی۔

اسپتال سے واپسی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ نہایت کم عرصے میں ترکی کے تمام شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Erdogan gets jab as Turkey unrolls Chinese vaccine

انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ڈھائی لاکھ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ترک صدر نے پیغام میں کہا کہ میں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے اور ہم جلد از جلد تمام شہریوں کے لیے ویکسین کا بندوبست کررہے ہیں، جلد ہی چین سے کورونا ویکسین کی 30 ملین ڈوز ترکی پہنچ جائے گی۔

کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ویکسین لگوائی ہے جس کے منفی اثرات فی الحال محسوس نہیں کررہا اب 28 روز بعد اس کی دوسری خوراک لگواوں گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں