تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جعل سازی مہنگی پڑگئی

ریاض: سعودی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی اقامے بنانے والے غیرملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے دارالحکومت ریاض میں چھاپہ مار کارروائی کی، غیرملکیوں نے جعلی اقامہ تیار کرنے کا ٹھکانہ بنا کرکھا تھا، اہلکاروں نے چاروں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 371 جعلی اقامے برآمد کیے گئے، ملزمان اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جعلی اقامے فروخت کررہے تھے۔

ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک غیرملکی گروہ جعلی اقامے تیار کرکے ان کا دھندا کررہا ہے، بعد ازاں تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور کامیاب کارروائی عمل میں آئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان ریاض میں اپنی رہائش کو جعلی اقاموں کے ٹھکانے میں تبدیل کیے ہوئے تھے، ان کے قبضے سے 371 جعلی اقامے برآمد ہوئے، جعلی اقاموں کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات اور اشیا بھی ضبط کی گئی ہیں۔

گرفتار افراد کے خلاف دیگر قانونی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -