The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں 24گھنٹے کے دوران 1098 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا کے 1098 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 6458 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق جاری اپنے بیان میں مراد علیٰ شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک409145 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، مجموعی طور پر صوبے بھر میں 75168 کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24گھنٹے میں 17 وبا کے مریض انتقال کرگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1178 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 1267 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں کرونا سے مزید 86 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبے میں کرونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 1602 ہوگئی، پنجاب میں وبا کے1655نئے کیس سامنے آئے۔

کراچی کے ایک اور اسپتال میں کرونا وائرس ٹیسٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 148 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار ہوچکی ہے۔ اب تک 81 ہزار 207 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں