تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 713 نئے کیسز سامنے آئے ،وزیراعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 713 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک سندھ بھر میں 118311 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں مزید 16 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2151 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹے کے دوران مزید3384مریض صحتیاب ہوئے، اب تک صحت یاب مریضوں کی تعداد107403 ہوگئی، اس وقت 8634 مریض زیر علاج ہیں۔

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 35 مریض دم توڑ گئے

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا کہ زیر علاج مریضوں میں 8137 گھروں اور 16 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، اس وقت 418مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، اس وقت 415 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پینتیس مریض جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1226 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہو گئی ہے۔

Comments