The news is by your side.

پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، پاکستان نے برطانیہ سے خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پائلٹس کے امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جعلی لائسنس کے معاملے میں برطانیہ سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانوی ای اے اے کی خدمات حاصل کرلے گا۔

اس سلسلے میں برطانوی سول ایوی ایشن اور پاکستان سول ایوی ایشن کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیا ہے جس کی مدت تین سال ہوگی اور کابینہ نےدونوں اداروں میں فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔

معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن ایف او او، پی پی ایل، سی پی ایل امتحان لینےکی مجاز ہوگی جس کےلیے پہلے سال فی پیپر امتحانی فیس 90 پاؤنڈ اور دوسری سال 95 پاؤنٹ مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان سی اے اے پہلی مرتبہ 75 فیصد دوسری مرتبہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی جب کہ تیسری مرتبہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں