تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ووٹ بیچنے کا معاملہ، رکن اسمبلی کے قرآن اٹھانے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد: سال 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والوں میں پی ٹی آئی رہنما سردار ادریس بھی شامل نکلے، ان کے قرآن اٹھانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سردار ادریس نے پریس کانفرنس میں قرآن اٹھا کر پیسے نہ لینے کا دعویٰ کیا تھا، منتخب نمائندوں کی ضمیر فروشی کی ویڈیو میں سردار ادریس کو پیسے لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضمیر فروشی پر پی ٹی آئی کے نکالے گئے ارکان میں سردار ادریس بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں ووٹ بیچنے والے موجودہ وزیر قانون کے پی سلطان محمد خان ‏کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاملےکی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، 2018 میں ووٹ ‏بیچنےوالوں میں کے پی کےموجودہ وزیرقانون سلطان محمد خان شامل تھے۔

یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے، سال ‏‏2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلاکرنوٹوں کے انبارلگا کرخریدا گیا۔

ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے ، یہ خریدوفروخت 20فروری 2018سے2مارچ کے دوران کی گئی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی نے تحقیقات کےبعد ووٹ بیچنے والے 20ارکان کوپارٹی سے نکال دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -