بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

سندھ کے آبی جزائر کا معاملہ، عدالت نے وفاق سے جواب طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے آبی جزائر کی وفاقی تحویل میں لینے کے معاملے پر عدالت نے وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے آبی جزائر کی وفاقی تحویل میں لینے کے معاملے پر پاکستان آئرلینڈ ڈپولیمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020 کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت سماعت کے دوران وفاقی حکومت سے 27 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کا موقف ہے کہ آرڈیننس کی مدت پوری ہوچکی ہے، مدت پوری ہونے پر آرڈیننس غیر موثر ہوچکا، وفاقی حکومت سے تحریری جواب کےلیے مہلت دی جائے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کی م دت مکمل ہونے کے بعد درخواست بھی غیر موثر ہوچکی، دو ستمبر 2020 کو آرڈیننس لایا گیا تھا، جزائر وفاقی تحویل میں لینے کے خلاف شہاب اوستونے درخواست دائر کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں