تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آئندہ پانچ سال میں امریکا چین سے پیچھے ہوگا

بیجنگ : حالیہ تحقیق میں چین اور امریکا کی ترقی اور دولت سے متعلق کہا گیا ہے کہ چین کی دولت اگلے 5 برس میں امریکا کے مقابلے میں تیزی سے بڑھے گی۔

یہ تحقیق کریڈٹ سوئس تحقیقات انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے عالمی دولت رپورٹ میں شائع کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران چین کے کروڑپتی افراد کی تعداد میں امریکا کے مقابلے میں تین گناہ تیزی سے اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 20 سال کے دوران چین کی دولت میں تقریباً اتنا اضافہ ہوا جتنا امریکا کی دولت میں 1925 سے 2005 کے دوران ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چین نے عالمی وبا پر جلد اور بہتر انداز میں قابو پایا، جس کے بعد چین میں واقع گھروں کی قیمتوں اور اسٹاک مارکیٹس سے چینی دولت میں اضافے کے اعداد و شمار حاصل کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ سوئس تحقیقات انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 2020 کے مقابلے میں 18.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -