اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں صرف اپنی ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں اتحادی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی۔گورنر سندھ،وزیر نجکاری محمدمیاں سومرو،وزیر بحری امور علی زیدی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اتحادی جماعتوں کے ممبران نے سندھ میں ترقیاتی کاموں،انتظامی اصلاحات پر تجاویز دیں۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اقتدارمیں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی،ماضی میں صرف اپنی ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں بشمول سندھ کےساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامی اصلاحات،نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے حقیقی ترقی ممکن ہوسکےگی۔
وزیراعظم کا دورہ کراچی، ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران نے ملاقات کی تھی جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال سمیت کرونا کے تناظر میں صوبے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نےگورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی میں جاری وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔