تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

تصویر میں بوڑھی عورت ہے یا جوان لڑکی، آنکھوں کا دھوکہ یا کچھ اور!

اوپر موجود تصویر کچھ عرصے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون کی تصویر دکھائی ہے جس نے صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا۔

پہلی نظر میں تو یہ عام سی تصویر لگتی ہے مگر پھر کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے اور دیکھنے والے کی آنکھیں دھوکہ کھاتی ہے کہ اور کچھ صارفین کو لگتا ہے کہ یہ بوڑھی عورت کی تصویر ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ جوان لڑکی ہے۔

کیا آپ کو اس تصویر میں موجود خاتون کا پتہ چلا یا آپ بھی بوڑھی اور جوان کی بحث میں کھو گئے۔

آئیے اپنے قارئین کو بوڑھی عورت کی تصویر میں جوان لڑکی کی تصویر کیسے نظر آرہی ہے سمجھاتے ہیں۔

یہ تصویر بوڑھی اور جوان کچھ اس طرح نظر آتی ہے، بوڑھی خاتون کی ناک جوان کی لڑکی تھوڑی ہے، بوڑھی عورت کی آنکھیں جو نظر آرہی ہیں وہ جوان لڑکی کے کان ہیں جب کہ بوڑھی عورت نے سر پر کپڑا باندھا ہوا ہے اور جوان لڑکی نے سر پر فینسی ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔

درحقیقت یہ تصویر آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی سے وابستہ دو ماہر نفسیات کی جانب سے 2018 میں تحقیق کےلیے شائع کی گئی تھی۔

اس تحقیق میں 18 سال سے 68 سال کے 393 بوڑھے اور جوان افراد نے شرکت کی، جن کو ’میری بیوی یا میری ساس‘ کے عنوان سے بنائی گئی یہ تصویر دکھائی گئی اور پھر ان سے خاتون کی عمر اور جنس سے متعلق پوچھا گیا۔

مطالعے میں شریک افراد میں سے بوڑھوں کو اس تصویر میں ایک بوڑھی خاتون نظر آئی جب کہ جوانوں نے جوان لڑکی کو دیکھا۔

تحقیق میں شامل پروفیسر مائیک نکولس کہتے ہیں کہ تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ ’عمر کے تعصبات کسی لاشعوری سطح پر تصویر کی ابتدائی تشریح کو متاثر کرتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -