The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کس حیثیت میں قوم سے خطاب کریں گے: بلاول بھٹو

کراچی: بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کےچیئرمین کس حیثیت سےقوم سےخطاب کرنےکامطالبہ کررہےہیں؟۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف خورشیدشاہ  ہیں، عمران خان نہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کے کپتان سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ وہ کس حیثیت سےقوم سےخطاب کرنےکامطالبہ کررہےہیں؟۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نےبلاول بھٹوزرداری کوجوابی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان عوام کے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان کوسرکاری ٹی وی پر خطاب کا پورا حق ہے اورخطاب کامطالبہ جائزہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں