تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کس صورت میں کورونا ویکسین لگوائے بغیر عمرہ کیا جا سکتا ہے؟

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ یا مسجد الحرام میں نماز کے لیے کورونا ویکسینیشن کی پابندی ضروری ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں ویکسین لگوانے والوں کو 3 زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے زمرے میں وہ افراد آتے ہیں جنہوں نے ویکسین حاصل کرلی اور توکلنا ایپ میں ان کا اسٹیٹس ’دو خوراک لگوانے والے‘ (محصن بجرعتین) درج ہے۔

اسی طرح دوسرے زمرے میں وہ شہری شامل ہیں جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی اور اس پر 14 روز گزر چکے ہوتے ہیں، ان کے لیے توکلنا میں (محصن بلجرعہ الاولی) ’پہلی خوراک لگوانے والے‘ کا اسٹیٹس آتا ہے۔

جبکہ تیسرے زمرے میں وہ لوگ آتے ہیں جو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہوچکے ہوتے ہیں۔ ایپ انہیں(محصن متعافی) ’وائرس سے صحت یاب اور محفوظ‘ کا اسیٹس دیتا ہے۔

وزارت کا بتایا کہ تیسرے زمرے آنے والے افراد کو عمرہ اجازت نامہ جاری ہوسکتا ہے، وہ مسجد الحرام میں نماز بھی ادا کرسکتے ہیں، ان کے لیے ویکسینیشن کی لازمی شرط نہیں ہے۔

بارہ برس سے 18 برس تک کے داخلی زائرین بھی عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے مجاز ہوں گے بشرطیکہ اس زمرے میں شامل افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں، تمام زمروں کے افراد ایک اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد دوسری مرتبہ عمرہ کرنا چاہیں تو انہیں عمرہ اجازت نامہ 15 دن بعد ملے گا۔

Comments

- Advertisement -