The news is by your side.

Advertisement

فیفا کلب ورلڈکپ کس ملک میں ہوگا؟فیصلہ ہوگیا

بیجنگ : چین نے کرونا وبا کے باوجود فیفا ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ چین میں کھیلے جانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ 24 ٹیموں کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن چین میں ہی کھیلا جائے گا تاہم 7 ٹیموں کے موجودہ فارمیٹ کے ساتھ کلب ورلڈ کپ 2021 کا انعقاد جاپان میں ہونے کی حمایت کرتے ہیں۔

چینی حکام نے کہا کہ فیفا حکام نے چین سے گفت و شنید کے بعد فیفا کے پہلے مرحلے کا انعقاد چین میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور چین اور فیفا مستقبل میں ورلڈ کپ کے کامیاب نئے ایڈیشن کے انعقاد کےلیے پراعتماد ہے۔

خیال رہے کہ عالمی فٹ بال ورلڈ کپ (فیفا) کی گورننگ باڈی نے گزشتہ روز 7 ٹیموں کے موجودہ فارمیٹ کے ساتھ کلب ورلڈ کپ 2021 جاپان میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں