تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

انعام بٹ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی ہار گئے

سربیا میں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2023 کے پہلے ہی راؤنڈ میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ شکست سے دوچار ہوگئے، انعام 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں نبرد آزما تھے۔

چیمپئن شپ میں انعام بٹ کا اسپین کے پہلوان فریوو ناسکیدوا سے پہلے راونڈ میں مقابلہ تھا۔ پہلے راؤنڈ میں اپنے مخالف کے خلاف انعام بٹ کو برتری حاصل ہوگئی تھی تاہم دوسرے راونڈ میں فریوو نے 2 مرتبہ انعام کو داؤ لگا کر قابو کیا اور اہم پوائنٹس اپنے کھاتے میں لکھوائے۔

بلغراد میں 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں زور آزمائی کرنے والے پاکستان کے محمد انعام بٹ کو پہلے راؤنڈ میں ہی 11 ۔ 1 سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔

اب پاکستان کی طرف سے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں عنایت اللہ اور محمد بلال اتوار کو ایکشن میں ہوں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ کی ہر ویٹ کیٹیگری میں ابتدائی 5 پوزیشن حاصل کرنے والے ریسلرز پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -