The news is by your side.

Advertisement

بی آر ٹی منصوبے کے چوتھے فیڈر روٹ کا افتتاح

پشاور: وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد نے بی آر ٹی منصوبے کے چوتھے فیڈر روٹ کا افتتاح کردیا، چوتھا فیڈر روٹ ڈگری گارڈن سے کوہاٹ اڈے تک کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شاہ محمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر روٹ پر 10 بسیں چلائی جائیں گی، چوتھا فیڈر روٹ ڈگری گارڈن سے کوہاٹ اڈے تک کا ہے، شہریوں بہترین سفری سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ پشاور کے جنوبی حصے اور شہر کے وسط تک آسان رسائی ممکن ہوگی، حیات آباد فیڈر روٹس سے یومیہ 30 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوتے ہیں۔ بی آر ٹی فیڈر روٹس کو شہر کی 7 مرکزی شاہراہوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، اس منصوبے سے مسافروں کو زبردست سہولت ملتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کردیا

خیال رہے کہ بی آر ٹی بس منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے رواں سال اگست میں کیا تھا۔ اکتوبر 2017 میں پرویز خٹک نے اپنے دور کے میگا پراجیکٹ پشاور بی آرٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور چھ ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میگا منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں