شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان نے شادی سے قبل خفیہ منگنی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ عنایا خان نے شوہر احمد فیضان کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
عنایا خان نے کہا کہ ہماری ملاقات کو ایک سال سے بھی کم وقت ہوا تھا، گزشتہ سال جولائی میں ہم نے خفیہ طور پر منگنی تھی جسے ایکسپوز اس لیے نہیں کیا تھا کہ جب آفیشل چیزیں ہوں تو تبھی سامنے آنا چاہئیں۔
احمد فیضان نے بتایا کہ میں بطور ٹی وی ہوسٹ میڈیا سے منسلک ہوں، میری ان کے ساتھ ایک ایونٹ پر دور سے ہیلو ہائے ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن میں نے فیس بک اکاؤنٹ کھولا تھا اتفاق سے ان کی پروفائل سامنے آئی، میں نے ہمت کرکے ان کو ایڈ کیا تو اس طرح سلسلہ شروع ہوا۔
عنایا خان نے کہا کہ اگر میں ان کی ریکوئسٹ قبول نہیں کرتی تو ہم آج یہاں نہ ہوتے۔
احمد فیضان نے کہا کہ جب میری عنایا سے بات ہوئی تو ان کی والدہ اسپتال میں زیر علاج تھیں، میں ان سے ملنے گیا، ان سے ملاقات کرنے سے پہلے میرا شادی کا کوئی پلان نہیں تھا جب ملاقات ہوئی تو شادی کا ارادہ کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں پہلے شوز میں کہہ چکی تھی کہ اچھا پرپوزل آیا تو شادی کرلوں گی، جب گڈ مارننگ پاکستان کے شو میں شرکت کرنے کے بعد گئی تھی تو ان کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ عنایا خان اور احمد فیضان رواں سال مارچ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


