جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کراچی میں نئے نوسربار گروہ کا انکشاف، انچارج سی ٹی ڈی کا ویڈیو بیان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نئے نوسرباز گروہ کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ نوسرباز گروہ فون پر کسی قریبی رشتہ دار کو پولیس کی جانب سے اٹھانے کی اطلاع دیتا ہے، رہائی کے عوض بھاری رقم طلب کی جاتی ہے، مغوی جو ملزمان کا ہی ساتھی ہوتا ہے، رونے کے انداز میں مدد طلب کرتا ہے۔

راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو شکایات موصول ہوئی ہیں اور شہری اس گروہ کا نشانہ بنے ہیں، گروہ کسی رشتہ دار سے متعلق فون کر کے بتاتا ہے کہ وہ کسی لڑکی کے ساتھ پکڑا گیا ہے، اس دوران کالر اپنے ہی ایک ساتھی سے بات بھی کرواتا ہے۔

- Advertisement -

انچارج سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رونے کی وجہ سے آواز سمجھنے کا موقع نہیں ملتا، اس معاملے میں شہری جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں، شہری اپنے متعلقہ رشتہ دار کو فون کر کے تصدیق کریں، سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، شہری بھی احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں