The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں قربانی کے بےقابو جانور پر فائرنگ کا واقعہ: ملزمان ضمانت پر رہا

کراچی : عید الاضحیٰ کے روز اسکیم 33 میں قربانی کے بے جانور کو فائرنگ کرکے مارنے والے آٹھ افراد ضمانت پر رہا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسکیم 33 کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک بھینسے کو بے قابو ہوکر بھاگتے نظر آرہا تھا جب کہ اس کے پیچھے کچھ افراد اسلحے لیکر بھاگ رہے تھے تاکہ اسے فائرنگ کے ذریعے روک سکیں۔

قصائی کے ہاتھوں سے بے قابو ہونے والا بھینسا کنڑول نہ ہوا تو سوسائٹی کے افراد نے قربانی کے جانور پر فائرنگ کردی۔

پولیس جانور کو فائرنگ کرکے مارنے میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا تاہم گرفتار افراد کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔

ملزمان کو سچل انویسٹی گیشن پولیس نے آج ملیر کورٹ میں پیش کیا تھا اور عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم ملزمان کو قابل دفعہ ضمانت ہونے کی وجہ سے ضمانت مل گئی۔

تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا اسلحہ تاحال پولیس کی تحویل میں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں