The news is by your side.

Advertisement

باچا خان ایئرپورٹ پر لیزر لائٹ مارنے کا واقعات، ایئرپورٹ‌ انتظامیہ کا ایکشن

پشاور : باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹ پڑنے سے جہازوں کے لئے خطرناک صورت حال پیش آنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات بڑھنے لگے، ائیرپورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری سے جون تک سات واقعات رپورٹ ہو ئے ہیں، اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں لیزر لائٹ پڑنے سے متاثر ہوئی ہیں۔

اندرون ملک سے آنے والی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہونے کے واقعات سامنے آئے اور کپتانوں نے شکایت کی، طیاروں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ پشاور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ہوم سیکریٹری کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا، لیزر لائٹس کے واقعات پر کمشنر اور پولیس انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔

ائیرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کے باہر لگی لیزر لائٹس جہازوں کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہیں، شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ، پولیس نے مؤثر کارروائی نہیں کی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں