کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے نجکاری میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے نجکاری میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے 33.99 فیصد شیئرز سبسکرائب کرے گی۔ پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کامیاب بولی دہندہ کی قائم کردہ اسپیشل پرپز وہیکل کمپنی ہے۔
عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈکنسورشیم کی لیڈ کمپنی کے طور پر برقرار رہے گی۔ کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کا فیصلہ وفاقی کابینہ سےتوثیق کے لیے پیش کیا جائے گا۔
سفارش
واضح رہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ کا 249واں اجلاس مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت ہوا جس میں پی آئی اے کیلئے عارف حبیب کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزرز کی شمولیت کی سفارش کی گئی۔
عارف حبیب لمیٹڈ کنسورشیم کی قیادت کر رہا ہے۔
نجکاری کمیشن نے فوجی فرٹیلائزرز کی اہلیت اور ریگولیٹری تقاضے پورے ہونے کی تصدیق کر دی تاہم فوجی فرٹیلائزرز کی شمولیت کی حتمی منظوری سی سی او پی اور وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔
عارف حبیب کنسورشیم کو کنسورشیم پی آئی اے کا کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا۔
نجکاری کمیشن بورڈ نے فیس اسٹرکچر میں نظرثانی کی بھی سفارش کی ہے۔ فیس اسٹرکچر میں تبدیلی کا مقصد ادارے کی مالی خودمختاری اور اصلاحات کو مضبوط بنانا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نجکاری عمل شفاف، مسابقتی اور قواعد پر مبنی طریقے سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


