تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم

اسلام آباد: انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر صدر عارف علوی نے دستخط کردئیے جس کے بعد ترمیمی آرڈیننس میں 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی کے دستخظ کے بعد انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا، آرڈیننس کے نفاذ سے ٹیکس آمدن میں 140 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

آرڈیننس کے ذریعے فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے، فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی، کاروباری مقامات پر این ٹی این کارڈ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، دکان پر ٹیکس نمبر آویزاں نہ کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

آرڈیننس میں 62 اداروں کو کریڈٹ ٹیکس کی سہولت دی گئی ہے، رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ سے متعلق ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی، آٹو ڈس ایبل سرنجز پر بھی ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے۔

انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے تحت آمدن کم ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں پر جرمانہ ہوگا، آمدن کم ظاہر کرنے والے پر واجب الادا کے 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹیکس قوانین میں 75 فیصد سے زائد ترمیم کی گئی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھیل کی تنظیموں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کو کریڈٹ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

یکم جنوری سے نئی آئل ریفائنری لگانے پر ٹیکس عائد ہوگا، درسی کتابیں شائع کرنے والے پبلشر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے تحت لیبیا فارن انویسٹمنٹ کمپنی کے منافع پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گئی ہے، فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ بھی ختم کی گئی ہے جبکہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -