پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ، تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ہے تاہم تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر کا اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ ٹیکس سال 2025 کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے اور ٹیکس دہندگان کے پاس ریٹرن فائل کرنے کے لیے مکمل وقت موجود رہا ہے۔

ایف بی آرکا کہنا ہے کہ تاریخ میں ممکنہ توسیع کو سیلاب سے جوڑنے والی خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ ٹیکس دہندگان کی اکثریت ایسے علاقوں میں رہتی ہے جو سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے۔

حکام نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے والے افراد کو جرمانے کے ساتھ لیٹ فائلر کا درجہ دیا جائے گا۔

ایف بی آر نے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ خبروں کا بھی نوٹس لیا اور وضاحت کی کہ آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم سست ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

حکام کے مطابق آئی آر آئی ایس پورٹل مکمل طور پر فعال اور مؤثر ہے جبکہ نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم آسان اور صارف دوست بنایا گیا ہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ انتہائی مشکل حالات میں کمیٹی کی منظوری سے زیادہ سے زیادہ 15 دن کی توسیع لی جاسکتی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا کہ وہ 30 ستمبر سے پہلے اپنے ریٹرن فائل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا جرمانے سے بچ سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں