جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

انکم ٹیکس قوانین میں مسلسل ترامیم اور آن لائن پورٹل میں مسائل پر آواز اٹھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (25 ستمبر 2025): ٹیکس وکلا اور قانونی ماہرین نے انکم ٹیکس قوانین میں مسلسل ترامیم اور آن لائن پورٹل میں مسائل پر آواز اٹھا دی۔

قانونی ماہر علی اے ریحان نے کہا ہے کہ پرسوں رات انکم ٹیکس قوانین میں ترمیم لائی گئی ہے، اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی، قانون کے مطابق ترامیم جنوری میں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ چھ ترامیم کی گئی ہیں، ہمیں ریٹرن بار بار جمع کرانا پڑ رہا ہے، آج تک ریٹرن کا سسٹم بہتر نہیں ہوا، اس میں خامیاں ہیں، سوال یہ ہے کہ ریٹرن 30 ستمبر تک کیسے جمع ہوں گے۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے کہا آئی آر آئی ایس میں تاحال مسائل کا سامنا ہے، پرال (PRAL) اور ایف بی آر وقت پر اپنا کام نہیں کرتے، انھوں نے کہا 23 ستمبر کو ایک ٹیب شامل کیا گیا ہے لیکن اس سے ریٹرن داخل کرنے میں کتنی مشکلات ہوں گی حکام کو اس کا اندازہ نہیں ہے۔

انور کاشف ممتاز نے کہا کہ انھیں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی فکر ہے، ہم نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر درخواست کی تھی کہ یکم جولائی سے پورٹل میں ریٹرن دستیاب ہوں اور 90 روز ملیں۔ انھوں نے کہا آئی آر آئی ایس 11 سال سے مسلسل مسائل کا شکار رہا، دنیا میں ہر سال ٹیکس ریٹرن سافٹ ویئر تبدیل نہیں ہوتا، اس وقت بھی آئی آر ایس میں بہت سی خامیاں موجود ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکس گوشوارے قانون کے مطابق فائنل ہونے چاہئیں، ٹیکس سسٹم میں قانونی سقم موجود ہیں، ٹیکس گوشوارے داخل کرانے والوں کو مشکلات اور خوف کا سامنا ہے، ان کے لیے یہ صورت حال ڈراؤنا خواب ہے۔ انور کاشف نے کہا کہ پاکستان ٹیکس بار پرال کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے، اگست ستمبر میں ٹیکس ریٹرن سسٹم میں کوئی تبدیلی یا ترمیم نہیں ہونی چاہیے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں