محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے نامور فلمساز سوکمار کے حیدر آباد میں قائم گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا اور یہ کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوکمار حیدر آباد کے ایئرپورٹ پر موجود تھے جب انہیں انکم ٹیکس افسران ان کی رہائش گاہ لے گئے وہاں کارروائی شروع کی۔
اب تک چھاپے کے مقاصد اور نتائج کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں اور نہ ہی محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’پشپا 2‘ کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!
یاد رہے مذکورہ چھاپہ مار کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب سوکمار حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’پشپا 2‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
’پشپا 2‘ میں الو ارجن اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار نبھایا، فلم نے 1500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے ریکارڈ توڑے۔
دریں اثنا، 21 جنوری منگل کو پروڈیوسر دل راجو کی جائیدادوں پر بھی انکم ٹیکس کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔ حکام کو مبینہ طور پر ٹیکس چوری کا شبہ ہے اور وہ دستاویزات کی تصدیق کر رہے ہیں۔
دل راجو کا اصل نام ویلاماکوچا وینکٹا رمنا ریڈی ہے جو زیادہ تر تیلگو سنیما میں اپنے کام کیلیے مشہور ہیں۔ انہوں نے کچھ تامل اور ہندی فلموں کیلیے بھی کام کیا ہے اور پروڈکشن کمپنی ’سری وینکٹیشورا کریشنز‘ کے مالک ہیں۔
انہوں نے دو قومی فلم ایوارڈز جیتے ہیں اور انہیں 2013 میں ناگی ریڈی-چکرپانی نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کی حال ہی میں پروڈیوس کردہ فلم رام چرن اسٹارر ’گیم چینجر‘ ریلیز ہوئی ہے۔