ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست وزیرخزانہ کو بھجوا دی ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنےکی آخری تاریخ میں15دن کی توسیع ہو گی۔

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی حتمی منظوری وزیرخزانہ دیں گے۔ ٹیکس ریٹرن فائل کیلئے تاریخ میں توسیع وزیراعظم شہبازشریف کی اجازت سےہو گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15دن کی  توسیع کے بعد ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہو گی۔

تاجروں نے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کردیا اور کہا سسٹم میں خرابی سےگوشوارےجمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کردیا۔

تاجران پاکستان نے کہا کہ انکم ٹیکس جمع کرانےمیں تکنیکی مشکلات،آن لائن سسٹم کی خرابی کاسامناہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کی جائے۔

دوسری جانب صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آرانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کرے، معاشی مشکلات کےپیش نظرتوسیع ضروری ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، ایف بی آر کے نظام میں خامیوں کی وجہ سے مشکلات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں