کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں 15روز کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیچ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن ضلع میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت اشیائے ضروریہ کے علاوہ تمام دکانیں مارکیٹیں بند رہیں گی، لاک ڈاون سے مستثنیٰ دکانداروں کو2یوم میں ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی گئی۔ ضلع کیچ میں تمام بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ بغیرویکسی نیشن ملازمین اور عام شہریوں کا دفاتر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹنے اور روکنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کیچ کے تمام تعلیمی ادارے بھی آج سے بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ یہ اقدام کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔