بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کرونا کیسز میں اضافہ: ہم روزانہ 5 ہزار افراد کھورہے ہیں، چیف سائنسداں ڈبلیو ایچ او

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : عالمی ادارہ صحت کے چیف سانئسدان نے کرونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یومیہ پانچ ہزار افراد کھو رہے ہیں۔

کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا دنیا بھر میں مسلسل تباہی پھیلارہی ہے جس کی تباہ کاریوں سے انسانوں بچانے کیلئے دنیا بھر کے سائنس دان اور ماہرین ویکسین کی تیاری میں لگے ہوئے لیکن 11 ماہ گزرنے کے باوجود کرونا ویکسین تیار نہ کی جاسکے اور کروڑوں انسان اس وبا کا شکار ہوگئے۔

ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیاسوامی ناتھن نے کوویڈ 19 سے متعلق کہا ہے کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کا مطلب اموات میں بھی اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر سومیاسوامی ناتھن نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث ہم یومیہ 5 ہزار افراد کو کھو رہے ہیں، کیسز زیادہ اور اموات کی شرح میں کمی پر مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 86 لاکھ 200 سے زائد ہوچکی ہے جس میں 10 لاکھ 94 ہزار سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے نئے کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے ورلڈ و میٹر کے مطابق کرونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 20 ہزار سے بھی زائد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں