ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کہاں تک جا سکتی ہیں؟ چشم کشا رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی رسد شدید متاثر ہونے کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی معیار کے خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے فیوچرز کی قیمت میں 8 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور یہ 88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ تیل کی عالمی قیمتیں 2022 کے بعد ایک ہفتے میں سب سے بڑے اضافے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

ٹریڈنگ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق 27 فروری کے اعداد و شمار میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 73 ڈالر فی بیرل تھی، تاہم صرف ایک ہفتے کے دوران قیمت میں 18 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے قطر کے وزیرِ توانائی سعد الکعبی نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہ ملی تو مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

قطری وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ خلیجی برآمد کنندگان چند ہی دنوں میں تیل کی پیداوار روک سکتے ہیں، ایران، امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے باعث عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے جہاں سے روزانہ تقریباً 2 کروڑ بیرل تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل ہوتی ہے۔

امریکا ایران کشیدگی : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں