تازہ ترین

ملکی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیرتجارت رزاق دادؤ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جولائی سے مارچ 2021 کے دوران ملکی برآمدات میں 7فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رزاق داؤد نے ٹوئٹ کیا کہ 9 ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی دورانے میں درآمدات بھی12فیصد بڑھیں۔

مشیر نے بتایا کہ مارچ2021 میں برآمدات میں 2.345بلین ڈالر کی بڑھوتی دیکھی گئی، یہ پچھلے10سال میں ماہانہ بنیاد پر سب سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ کوروبا وبا کے دوران ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا تاہم حکومت کی مؤثر پالیسی اور حکمت عملی سے معاشی سرگرمیاں تقریباً معمول پر آچکی ہیں۔

کوروناوائرس نے عالمی سطح پر بھی معاشی سیکٹر کو شدید دھچکا دیا تھا۔

Comments