کراچی: گرین لائن کے علاوہ تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ریلوے کو یومیہ 11.725 ملین روپے مالی نقصان کا سامنا ہے۔
ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 6 فرروری بروز پیر سے ہوگا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کرایوں کو ریشنلائز کرنا ضروری ہوچکا ہے۔