The news is by your side.

کراچی میں موسم بدلتے ہی مچھلی کی فروخت میں اضافہ، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کراچی میں موسم کے تبدیل ہوتے ہی مچھلی کی فروخت میں اضافہ سے قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، شہریوں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلتے ہی مخلتف علاقوں میں مچھلی فروخت کرنے والوں نے ڈیرے جمالیے۔

مچھلی مارکیٹوں کی رونقیں بحال ہوتے ہی مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوا تو دکانداروں نے بھی من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کردیے ہیں۔

شہریوں نے شکوہ کیا کہ طلب بڑھنے پر دکانداروں نے مچھلیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی، جس کی وجہ سے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ۔

دکانوں میں گاہکوں کا رش بڑھتا دیکھ کر دکاندار بھی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ یہی کمائی کا سیزن ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مچھلی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے تاکہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی مچھلی جیسی نعمت سے لطف اندوز ہو سکی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں